ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر تجارت آنند شرما نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے منسوخ شدہ قوانین کی اصلاح ہونی چاہيئے اور زراعتی سبسڈیز کے بارے میں پابندیوں سےمتعلق موجودہ قوانین، قابل قبول نہیں ہیں۔ ہندوستان، جو ترقی پذیر 46 ملکوں پر مشتمل جی 33 میں سر فہرست ہے، کسانوں کو مدد پہنچانے اور غریب طبقے کے افراد کو سستی قیمت پر غلہ دینے کے مقصد سے سبسڈیز میں اضافے کا مطالبہ کررہا ہے لیکن ڈبلیو، ٹی ، او نے اس سلسلے میں کچھ پابندیاں لگا رکھی ہیں۔ کیوں کہ اس کا خیال ہے کہ یہ کام ایک طرح سے قیمت توڑنے کے مترادف ہے ۔ نئي دہلی، جو اس وقت پارلمانی انتخابات قریب ہونے کے سبب دشوار حالات سے گذر رہا ہے ایک ایسا سستا غذائي پروگرام پیش کرنے کا قصد رکھتا ہے جو اسّی کروڑ کےغریب طبقے کے لئے سودمند واقع ہو۔......./169
3 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485901
ہندوستان کے وزیر تجارت نے، انڈونیشیا کے شہربالی ميں تجارت کی عالمی تنظیم ( ڈبلیو، ٹی، او ) کے وزراء کےاجلاس میں زیر بحث مجوزہ پکیج پر اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔